۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
نماینده ولی فقیه در کردستان

حوزہ / کردستان میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: دین اور شریعت کی مضبوطی اور استحکام مسلمانوں کے اتحاد اور ہم آہنگی کا نتیجہ ہے۔ اس لیے دشمن اسلام پر حملہ کرنے کے لیے تفرقہ پیدا کرنا چاہتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کردستان سے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین عبدالرضا پور ذہبی نے ہفتۂ وحدت کے موقع پر کامیاران شہر کے اہلسنت علماء سے ملاقات اور گفتگو میں کہا: آج اہلسنت اور اہل تشیّع کو اپنے مشترکات کو مزید پُر رنگ کرنے کی کوشش کرنی چاہیے اور ایسے مسائل سے سختی سے اجتناب کرنا چاہیے جو تفرقہ کا باعث ہوں۔

حجۃ الاسلام والمسلمین پور ذہبی نے کہا: دین اور شریعت کی مضبوطی اور استحکام مسلمانوں کے اتحاد و اتفاق کا نتیجہ ہے، اس لیے دشمن اسلام پر حملہ کرنے کے لیے مسلمانوں کے درمیان تفرقہ پیدا کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: دینی مبلغین کو چاہئے کہ وہ ہمیشہ اسلامی معاشرے کو ایک مشترکہ سمت کی طرف لے کر جائیں جو کہ "اتحاد و وحدت" ہے۔

کردستان میں ولی فقیہ کے نمائندہ نے کہا: انقلابِ اسلامی کی فتح کے ساتھ ہی ہم نے اسلامی مذاہب کے درمیان اتحاد و اخوت کو مشاہدہ کیا اور خوش قسمتی سے دشمنوں کے تمام ہتھکنڈوں اور سازشوں کے باوجود ملک میں دن بدن اسلامی مذاہب کے درمیان بھائی چارہ اور اتحاد میں مضبوطی کو مشاہدہ کر رہے ہیں۔

حجۃ الاسلام والمسلمین پور ذہبی نے کہا: انقلاب اسلامی کی فتح اور امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی تدبیر سے عالم اسلام میں اتحاد و وحدت کا مسئلہ پھر سے نمایاں ہوا اور مسلمانوں کے لیے ایک فریضہ کے طور پر متعارف ہوا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .